پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں اس بار بھی اضافے کا امکان ہے تاہم کتنے روپے اضافہ ہوگا؟ اس حوالے سے اہم خبر آگئی ہے۔ تفصیلات کے حکومت نے اس بار بھی پیٹرول کی قیمتوں میں بڑے اضافے کی تیاری کرلی، جس سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوگا۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں کے اتار چڑھاو کے پیش نظر ابتدائی ورکنگ تیار کرلی گئی ہے۔ رپورٹس میں بتایا گیا کہ پیٹرول کی قیمت میں 6.60 روپے فی لیٹر تک اضافہ ہوسکتا ہے، جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمت میں 5.27 روپے فی لیٹر کا اضافہ ہوسکتا ہے۔تاہم مٹی کا تیل 3 روپے 74 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل (ایل ڈی او) میں 2 روپے 23 پیسے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات میں قیمتوں کی سمری کل بھجوائی جائے گی، وزیراعظم شہبازشریف نئی قیمتوں کی حتمی منظوری دیں گے۔ وزیراعظم کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی ، پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں آئندہ 15 روز کے لئے نافذ ہوں گی۔






