ملک بھر میں عوام کے لیے خوشخبری! آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول اور دیگر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق 16 اکتوبر سے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 10 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 97 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں 2 روپے 75 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 1 روپے 64 پیسے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم انڈسٹری نے اپنی ورکنگ مکمل کرکے اوگرا کو بھجوا دی ہے۔
اوگرا آج شام قیمتوں میں ردوبدل کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کے ذریعے وزارتِ خزانہ کو ارسال کرے گی۔وزارتِ خزانہ، وزیراعظم سے مشاورت کے بعد کل نئی قیمتوں کی حتمی منظوری دے گی۔اگر وزیراعظم منظوری دیتے ہیں تو پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں 16 اکتوبر کی رات 12 بجے سے نافذالعمل ہوں گی۔






