کراچی سے پولیس نے آن لائن منشیات فروش گرفتار کرلیا

کراچی پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے آن لائن منشیات خرید و فروخت میں ملوث ملزم کو دھر لیا۔ایس ایس پی عارف اسلم راؤ کے مطابق کارروائی جمشید کوارٹر کے علاقے گرومندر میں کی گئی، جہاں سے ملزم عبدالظہور کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے 3 کلو سے زائد اعلیٰ معیار کی چرس برآمد کرلی گئی۔تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ عبدالظہور خیبرپختونخوا سے منشیات منگوا کر کراچی کے مختلف علاقوں میں آن لائن ڈیلیور کرتا تھا۔ اس مقصد کے لیے مختلف سوشل میڈیا ایپس کا سہارا لیا جاتا تھا، جبکہ آئس، کرسٹل، ہیروئن اور چرس جیسی خطرناک منشیات بھی خفیہ طور پر ڈیلیور کی جاتی تھیں۔ایس ایس پی عارف اسلم کے مطابق ملزم کے خلاف ایس آئی یو میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے تاکہ اس نیٹ ورک کے دیگر سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جا سکے۔