نارتھ ناظم آباد میں پولیس کی جانب سے ہونے والے مبینہ مقابلے کے دوران ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت صغیر احمد کے نام سے ہوئی ہے جبکہ اس کے تین ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔زخمی ملزم کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک پستول، موبائل فون، کیش رقم اور 125 موٹرسائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔پولیس نے فرار ملزمان کی تلاش کے لئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔






