کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے پولیس افسر شہید

کراچی کے علاقے سکھن میں نامعلوم مسلح افراد نے ڈکیتی مزاحمت کے دوران فائرنگ کر کے پولیس افسر کو شہید کر دیا۔پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے افسر کی شناخت اے ایس آئی قیصر کے نام سے ہوئی جو واقعے کے وقت سادہ لباس میں تھے اور سعود آباد تھانے میں تعینات تھے۔ایس ایس پی ملیر عبدالخالق کے مطابق واقعہ ڈکیتی مزاحمت کے دوران پیش آیا، مسلح ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔واضح رہے کہ صرف گزشتہ ایک ماہ اور دس روز کے دوران کراچی میں ڈکیتی مزاحمت اور فائرنگ کے مختلف واقعات میں پانچ پولیس افسران و اہلکار شہید ہو چکے ہیں، جو شہر میں بڑھتے ہوئے جرائم اور پولیس اہلکاروں کے عدم تحفظ کو ظاہر کرتا ہے۔