مریدکے میں پولیس نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے لانگ مارچ کے خلاف آپریشن مکمل کر لیا۔کارروائی کے دوران مظاہرین کی فائرنگ سے ایس ایچ او فیکٹری ایریا شہزاد جھومڑ شہید ہوگئے جبکہ 48 پولیس اور رینجرز اہلکار زخمی ہوئے، جن میں سے 17 اہلکار کو گولی لگی۔پولیس کے مطابق ٹی ایل پی کارکنوں نے پتھراؤ، کیل دار ڈنڈوں اور پیٹرول بموں کا استعمال کیا، بعد ازاں اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 3 کارکنان اور ایک راہ گیر جاں بحق جبکہ 8 شہری زخمی ہوئے۔انتشار کے دوران مظاہرین نے 40 سرکاری اور نجی گاڑیوں کو آگ لگا دی۔سیکیورٹی اداروں نے کرین پارٹی کے خلاف آپریشن کے بعد جی ٹی روڈ کو مکمل طور پر خالی کرا کر کنٹرول حاصل کر لیا۔پولیس نے متعدد مظاہرین کو گرفتار کر لیا جبکہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔






