بارش کے بعد کراچی میں بجلی کا بحران، شہر کو 200 ملین گیلن پانی کی قلت

حالیہ بارشوں کے بعد شہر میں بجلی کے بریک ڈاؤنز اور کیبل فالٹس کے سبب پانی کی فراہمی بھی شدید متاثر ہو رہی ہے۔ترجمان واٹر بورڈ کے مطابق دھابیجی، پپری اور حب سمیت شہر کے بڑے پمپنگ اسٹیشنز بجلی کی بندش سے بری طرح متاثر ہیں۔ متعدد ڈسٹری بیوشن پمپنگ اسٹیشنز بھی کیبل فالٹ کے باعث مکمل یا جزوی طور پر بند ہو گئے ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ بجلی کی مسلسل بندش اور کیبل فالٹس کے باعث پمپنگ اسٹیشنز کے فیڈرز بار بار متاثر ہو رہے ہیں، جس کے نتیجے میں کراچی کو تقریباً 200 ملین گیلن پانی کی قلت کا سامنا ہے۔ذرائع کے مطابق شہر بھر میں پانی کی ترسیل بری طرح متاثر ہے اور متعدد علاقوں میں پانی کی فراہمی نہ ہونے سے شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔