نئی حب کینال کی تعمیر میں ناقص میٹریل کا انکشاف

کراچی حالیہ بارشوں اور سیلابی ریلے نے نئی حب کینال کی ناقص تعمیر کا پول کھول دیا۔ صرف ایک ماہ قبل 12 ارب روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی کینال شدید نقصان کا شکار ہوگئی۔ذرائع کے مطابق 20 کلومیٹر طویل کینال میں معیاری سریا اور مضبوط تعمیراتی میٹریل استعمال نہ ہونے کے باعث یہ دباؤ برداشت نہ کر سکی اور کئی مقامات پر بہہ گئی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر تعمیر میں معیار کا خیال رکھا جاتا تو کینال سیلابی ریلے کا مقابلہ کر سکتی تھی۔حکام نے کینال کو پہنچنے والے نقصان کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ ذمہ داران کا تعین کیا جا سکے۔ ابتدائی اندازوں کے مطابق ناقص میٹریل کے استعمال اور غیر معیاری نگرانی نے اس بڑے نقصان میں اہم کردار ادا کیا۔