شہر قائد کے علاقے گلستان جوہر میں نامعلوم مسلح افراد نے گھر میں گھس کر ماں اور بیٹی کو یرغمال بنا لیا اور 3 کروڑ 25 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا سونا، سعودی ریال اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق واردات گلستان جوہر بلاک 15 میں پیش آئی جہاں دو ملزمان نے اہلِ خانہ کو تشدد کا نشانہ بنا کر باندھ دیا اور گھر کی تلاشی کے دوران تقریباً 79 تولہ سونا، غیر ملکی کرنسی اور نقد رقم لے اڑے۔متاثرہ شہری وقاص نے بتایا کہ وہ کام پر تھے جبکہ اہلیہ اور بیٹی گھر پر اکیلی تھیں۔ ان کے مطابق لوٹا گیا سونا ان کی والدہ اور بھائیوں کا بھی تھا۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ شہری نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ واردات میں ملوث ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے لوٹا گیا سامان برآمد کیا جائے۔






