ای چالان کے بڑھتے ہوئے نوٹس کے بعد شہریوں کی طرف سے اس سے بچنے کے نت نئے طریقے تلاش کیے جا رہے ہیں ، حال ہی میں ایک ایسی ٹی شرٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس پر بلیک سیٹ بیلٹ کا نقوش پرنٹ کیے گئے ہیں اور صارف اسے پہن کر سیٹ بیلٹ والا دکھائی دینے کا “حیّران کن حل” شیئر کر رہے ہیں۔سوشل پلیٹ فارمز ٹک ٹاک، انسٹاگرام اور ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر یہ ویڈیوز خوب گردش کر رہی ہیں اور صارفین اسے “ٹریفک جرمانے سے بچنے کا ذہین طریقہ” قرار دے رہے ہیں۔ تاہم ماہرین اور ٹریفک حکام کا کہنا ہے کہ جدید کیمرہ سسٹمز مختلف زاویوں سے خلاف ورزی ریکارڈ کرتے ہیں، اس لیے یہ ٹرک وقتی بچاؤ تک محدود رہ سکتا ہے اور قانونی نتیجے سے شہری نہیں بچ سکیں گے۔کراچی، لاہور اور فیصل آباد میں ٹریفک پولیس کے کیمروں کے ذریعے ای چالان کا سلسلہ جاری ہے — یہ نظام سیٹ بیلٹ نہ باندھنے، سگنل توڑنے یا ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون استعمال کرنے جیسی خلاف ورزیوں کو خودکار طور پر شناخت کرتا ہے اور جرمانے براہِ راست مالک کے رجسٹرڈ پتے پر بھیجے جاتے ہیں۔ شہری اس رجحان کو تنقید کی نظر سے دیکھ رہے ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ تعلیم، آگاہی اور متبادل ڈیزائننگ کیمپینز بہتر حل ہوں گے بجائے ایسے “دیسی ٹوٹکوں” کے۔






