کراچی میں حالیہ بارشوں کے بعد ملیریا، ڈینگی اور چکن گونیا سمیت وبائی امراض کے پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے، جس کے پیش نظر بلدیہ عظمیٰ کراچی نے شہر بھر میں جراثیم کش اسپرے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ تین روزہ اسپرے مہم کا آغاز کل سے ہوگا، جس کے دوران کراچی کے تمام 25 ٹاؤنز میں جراثیم کش اسپرے کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ مہم کا مقصد شہریوں کو وبائی امراض سے محفوظ رکھنا ہے اور کوشش ہے کہ شہر کا کوئی بھی علاقہ اسپرے سے محروم نہ رہے۔






