ژوب میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی،بھارت کے حمایت یافتہ 50 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان کے ضلع ژوب میں سیکیورٹی فورسز نے 4 روزہ کامیاب کارروائیوں کے دوران بھارت کے حمایت یافتہ 50 خوارج کو ہلاک کر دیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 7 سے 9 اگست تک ژوب کے علاقے سمبازہ میں ہونے والی کارروائیوں میں 47 دہشتگرد مارے گئے۔ اس کے بعد 10 اور 11 اگست کی درمیانی شب پاک-افغان سرحد کے قریب نواحی علاقوں میں کلیئرنس آپریشن کیا گیا، جس میں مزید 3 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا۔فوجی ترجمان نے واضح کیا کہ سیکیورٹی فورسز وطن کے دفاع، سرحدوں کی حفاظت اور ملک کے امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں