اپوزیشن لیڈر کے بیان پر سندھ حکومت کا ردِعمل

ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی کی پریس کانفرنس پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ شکر ہے ماحول خراب کرنے والوں کو بھی ماحولیاتی تبدیلی کا احساس ہو گیا ہے۔ جب کوئی اور سیاسی بیانیہ نہ ملا تو سندھ کی گورننس پر تنقید شروع کر دی گئی۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے، جبکہ مقامی حکومتوں سے بھاگنے والے یہ تک نہیں جانتے کہ دیگر علاقوں میں بلدیاتی نمائندے سب سے زیادہ متحرک ہیں۔سعدیہ جاوید کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ اچھے کاموں کے باوجود صرف تنقید پر اکتفا کر رہی ہے اور گورننس پر بات کر کے اپنے اوپر ہی مذاق اڑا رہی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میئر کراچی کے حالیہ سڑکوں کے منصوبوں کے اعلان نے ایم کیو ایم کی پریشانیوں میں اضافہ کر دیا ہے۔