Home Karachi سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ کی اضافی کرایہ لینے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائی کی ہدایت

سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ کی اضافی کرایہ لینے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائی کی ہدایت

by admin
Spread the love

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی جانب سے اضافی کرایہ لینے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔ پراوینشل ٹرانسپورٹ اتھارٹی سندھ کے تمام افسران کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔ صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اضافی کرایہ وصول کرنے کی شکایات پر متعلقہ حکام فوری کارروائی کریں، حکومت سندھ عوام کو ہر طرح کا ریلیف دینے کے لیے پُرعزم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسافروں کو پریشان کرنے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا۔ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ اضافی کرایوں کی وصولی کے خلاف مہم بعد از عید تک جاری رہے گی۔

You may also like

Leave a Comment