ایس آئی یو کی سرجانی ٹاؤن میں بھتہ خور گروہ کے خلاف آپریشن

شہرِ قائد میں سی آئی اے کے اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) کی کارروائی کے دوران سرجانی ٹاؤن جیلانی گوٹھ میں بھتہ خور گروہ کے خلاف آپریشن کیا گیا۔ترجمان کے مطابق چھاپے کے دوران ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کی، جوابی کارروائی میں صمد کاٹھیاواڑی گروہ کا خطرناک شوٹر احتشام الدین عرف آصف برگر ہلاک ہوگیا۔ایس ایس پی ایس آئی یو امجد شیخ کے مطابق ملزم کے قبضے سے اسلحہ، گولیاں اور موٹر سائیکل برآمد کی گئی، جبکہ ملزم کے خلاف بھتہ خوری، ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کے 13 سے زائد مقدمات درج تھے۔پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے لاش کو اسپتال منتقل کردیا اور قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔