کراچی میں آج بھی تیز ہوائیں چلنے کا امکان

شہر قائد میں آج بھی دن بھر معمول سے تیز ہوائیں چلتی رہیں گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ تین روز کے دوران کراچی میں موسم ابر آلود رہنے کا امکان ہے، جبکہ بعض علاقوں میں ہلکی بارش یا بوندا باندی ہو سکتی ہے۔ آج شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کی توقع ہے، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے کے باعث حبس کا احساس بھی برقرار رہ سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر کھلی فضا میں زیادہ دیر قیام سے گریز کریں اور موسم کی صورتحال سے باخبر رہیں۔