کراچی عید قرباں میں باقی 22 دن رہ گئے،12 سو ایکٹر رقبے پر قائم ناردرن بائی پاس مویشی دوست منڈی میں جانوروں کی آمد ہے کہ تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہی ہے روزانہ درجنوں ٹرالر اور ٹرکوں میں لدے جانوروں کی دن رات آمد کا سلسلہ جاری ہے، 17 اپریل سے فنکشنل مویشی دوست منڈی میں اب تک 52 ہزار سے سے زائد قربانی کے جانور لائے جاچکے ہیں،وی وی آئی پی، وی آئی پی،اور سفائر بلاک میں تگڑے جانوروں نے اپنی دھاک بٹھا رکھی ہے، رحیم یار خان، صادق آباد، نوشیرو فیروز،مورو صادق آباد اور حیدرآباد کے بیوپاری مال مویشی لیکر نادرن بائی پاس مویشی دوست منڈی پہنچے ہیں جبکہ من پسند پلاٹس کے حصول کے لئے مختلف شہروں سے آنے والے بیوپاریوں نے ایڈمنسٹریٹر بلاک میں پھیرے لگانا شروع کردیئے ہیں رات بھر جگمگاتی مویشی دوست منڈی پہلے دن سے کراچی والوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے، شہری تفریح کے ساتھ ساتھ قربانی کے جانور بھی خرید۔کر ساتھ لیے جارہے ہیں دوسری جانب بیوپاریوں کی تعداد کو دیکھتے ہوئے مویشی دوست منڈی انتظامیہ نے جنرل بلاک ٹو بھی اوپن کردیا ہے، ایڈمنسٹریٹر مویشی دوست منڈی فیصل علی کاکہنا ہے کہ کسی بھی شخص کو کسی بھی قسم کی کوئی شکایت ہو تو ہم دن رات حاضر ہیں بیوپاریوں کو سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیحات میں سے ایک ہے






