شہر قائد میں بکرا چوری کرنے کی انوکھی واردات سامنے آگئی، پولیس اہلکار بکرالے اڑے ، ایس ایس پی نے 7 اہلکاروں کو معطل کر دیا ، عزیز آباد تھانے کے 7 اہلکاروں پر غیر قانونی منڈی ہٹانے کی کارروائی کی آڑ میں ایک بکرا چرانے کا الزام عائد کیا گیا ، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آنے پر معاملہ کھل گیا عائد گیا، پر ، فوٹیج میں پولیس اہلکار کو ایک بکرا الگ کرتے اور پھر دوسرے اہلکار کے حوالے کرتے دیکھا جا سکتا ہے جو اسے لے کر روانہ ہو جاتا ہے ، پولیس ذرائع کے مطابق دو اہلکاروں کی شناخت ہو چکی ہے جبکہ باقی 5 اہلکار بھی شک کے دائرے میں ہیں۔ ایس ایس پی سینٹرل ذیشان صدیقی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تمام 7 اہلکاروں کو معطل کر کے کے انکوائری کا حکم دے دیا ہے ، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ انکوائری مکمل ہونے تک اہلکار معطل رہیں گے ، ذرائع کے مطابق چوری کیا گیا بکرا پولیس نے بر آمد کر کے اس کے اصل مالک کے حوالے کر دیا ہے۔






