کراچی میں قائم نادرن بائی پاس مویشی منڈی میں قربانی کے جانوروں کی تعداد 55 ہزار سے تجاوز کرگئی ، روز چھوٹے بڑے ٹریلرز اور ٹرکوں پر مال مویشی لاد کر مویشی دوست منڈی لائے جارہے ہیں مویشی منڈی میں قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت کا رجحان ہرگزتے دن کے ساتھ بڑھتا جارہا ہے شہروں کی قربانی کے جانوروں کی خریداری میں دلچسپی سے ملک بھر سے بیوپاری بھی خوش نظر آتے ہیں مویشی منڈی کا وی آئی پی اور وی وی آئی پی بلاک قربانی کے جانوروں سے پیک ہوگیا ہے، جیسے جیسے عید قربان قریب آرہی ہے جنرل بلاک میں قربانی کے جانوروں کے سودے پر سودے ہورہے ہیں شہری مول بھاو کرکے من پسند جانور من چاہی قیمتوں پر خرید کر گھر لیکر جارہے ہیں۔جنرل بلاک میں خریدار مویشیوں کی قیمتوں سے مطمئن نظر آرہے ہیں، پنجاب،بلوچستان،کے پی کے اور سندھ سےقربانی کے لیے لائے جانے والے جانورو مویشی منڈی کی زینت بننے کے ساتھ خریداروں کی توجہ مرکز بھی بنے ہوئے ہیں، ایڈمنسٹریٹر مویشی منڈی فیصل علی کے مطابق مویشی منڈی میں خریداری کے بڑھتے رجحان کو دیکھتے ہوئے خریداروں اور بیوپاریوں کے لئے موبائل بینک کی سہولت بھی مہیا کردی ہے، ایڈمنسٹریشن بلاک کے سامنے 24 گھنٹے بیوپاری اور خریدار بینکنگ کی سہولت حاصل کررہے ہی جبکہ فیملیز کے ساتھ مویشی دوست منڈی کا رخ کرنے والوں کے لئے فوڈ اسٹریٹ پر معروف فوڈ چین کے اسٹالز بھی مزیدار اور معیاری کھابے شہریوں کو فراہم کررہے ہیں جہاں کراچی کی شوقین عوام قربانی کے جانوروں کی خریداری کے ساتھ رات گئے تک چٹ پٹے اور لزیز کھابوں سے لطف اندوز ہوتے ہیں






