شہر قائد میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم جزوی طور پر ابر آلود اور گرم مرطوب رہے گا

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ شہر قائد میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم جزوی طور پر ابر آلود اور گرم مرطوب رہے گا، جبکہ بعض علاقوں میں بوندا باندی یا ہلکی پھوار پڑنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔ کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری رہا۔جنوب مغربی سمت سے ہوائیں 10 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 82 فیصد ہے، جس کے باعث گرمی کے ساتھ ساتھ حبس کی شدت بھی برقرار رہنے کی توقع ہے۔