محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر نے پیش گوئی کی ہے کہ شہر قائد میں آج موسم جزوی ابر آلود اور مرطوب رہے گا۔ کل کے مقابلے میں آج زیادہ تر تیز دھوپ کا امکان ہے، جس کے باعث درجہ حرارت میں ایک سے دو ڈگری کا اضافہ ہوسکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی توقع ہے، جبکہ مرطوب موسم کے باعث شہریوں کو حبس اور گرمی کی شدت زیادہ محسوس ہوگی۔ماہرین نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں اور زیادہ سے زیادہ پانی کا استعمال کریں تاکہ گرمی کے اثرات سے محفوظ رہ سکیں۔






