سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی انتقال کرگئے

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی 72 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔وہ طویل عرصے سے علیل تھے اور کراچی کے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ذرائع کے مطابق آغا سراج درانی کو تقریباً ایک ماہ قبل برین ہیمبرج ہوا تھا جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔ چند روز قبل دوبارہ طبیعت بگڑنے پر انہیں انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا تھا، تاہم آج ڈاکٹرز نے ان کے انتقال کی تصدیق کردی۔