شہر قائد کے علاقے گارڈن شو مارکیٹ کے قریب افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں ایک رہائشی فلیٹ کی چھت کا حصہ اچانک گر گیا۔ واقعے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت محمودہ کے نام سے کی گئی ہے۔ زخمی افراد میں محمد ابراہیم اور علی شامل ہیں، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔حادثے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں۔ حکام نے چھت گرنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔






