Home Latest News معروف سماجی رہنما بلقیس ایدھی شدید علالت کے بعد خالق حقیقی سے جاملیں

معروف سماجی رہنما بلقیس ایدھی شدید علالت کے بعد خالق حقیقی سے جاملیں

by admin
Spread the love
معروف سماجی رہنما بلقیس ایدھی شدید علالت کے بعد خالق حقیقی سے جاملیں
بابائے انسانیت عبدالستار ایدھی مرحوم کی اہلیہ بلقیس ایدھی 74 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں، وزیراعظم شہباز شریف، بلاول بھٹو زرداری، وزیراعلیٰ سندھ، پنجاب نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ بلقیس ایدھی گزشتہ 6 روز سے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھیں معروف سماجی رہنما شدید علالت کے بعد خالق حقیقی سے جاملیں۔ بلقیس ایدھی کو عارضہ قلب لاحق تھا، بلقیس ایدھی کو بلند فشار خون اور ذیابطیس کا مرض بھی لاحق تھا، رمضان سے دو دن قبل بلقیس ایدھی کو دل کا دورہ پڑا تھا۔ بلقیس ایدھی معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی مرحوم کی اہلیہ تھیں اور عبدالستار ایدھی کے انتقال کے بعد وہ ایدھی فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن بنی تھیں۔ فیصل ایدھی کے مطابق بلقیس ایدھی کی نماز جنازہ کل ادا کی جائے گی اور تدفین میوہ شاہ قبرستان میں ہوگی۔

You may also like

Leave a Comment