شہر قائد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات کے دوران 4 افراد زخمی ہوگئے، تمام زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاؤن کے سیکٹر فائیو ڈی میں شادی ہال کے قریب نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے 25 سالہ رجب زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔اسی علاقے کے سیکٹر فور ڈی عبداللہ موڑ کے قریب جھگڑے کے دوران تیز دھار آلے کے وار سے 2 افراد زخمی ہوئے۔ تمام زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ادھر اورنگی ٹاؤن کے علاقے بلوچ گوٹھ میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 26 سالہ سجاد زخمی ہوگیا۔ چھیپا حکام کے مطابق گولی نوجوان کی کمر پر لگی تھی۔پولیس نے تمام واقعات کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔






