کراچی کے علاقے ناظم آباد میں اسکول وین میں آگ لگنے سے 6 بچے زخمی

شہرِ قائد کے علاقے ناظم آباد میں اسکول وین میں اچانک آگ لگنے سے 6 بچے جھلس کر زخمی ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ صبح ساڑھے 7 بجے کے قریب پیش آیا، جب اسکول وین مبینہ طور پر گرم ہونے کے بعد آگ کی لپیٹ میں آگئی۔
زخمی بچوں کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع پولیس کو نہیں دی گئی، جبکہ اہلِ علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پایا۔ابتدائی معلومات کے مطابق وین میں گیس یا شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑکنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، تاہم تحقیقات جاری ہیں۔