ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے بین الاقوامی شہرت یافتہ باکسر اور سندھ پولیس کے فخر، شہیر آفریدی سے کراچی پولیس آفس میں ملاقات کی۔ شہیر آفریدی نے حال ہی میں تھائی لینڈ کے شہر بینکاک میں 3 مئی کو ہونے والے پروفیشنل باکسنگ مقابلے میں روایتی حریف، بھارت کے ترجوت سنگھ کو چوتھے راؤنڈ میں شکست دے کر قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی نے شہیر آفریدی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ “آپ کی بھارتی حریف کے خلاف شاندار فتح نے ملک و قوم کا وقار بلند کیا اور دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے والی پاک فوج کی کامیابیوں کی خوشی کو دوبالا کر دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی پولیس آپ کے ساتھ کھڑی ہے اور مستقبل میں بھی آپ کو باکسنگ کے میدان میں کامیاب اور فاتح دیکھنا چاہتی ہے۔ ملاقات کے اختتام پر ایڈیشنل آئی جی جاوید عالم اوڈھو نے شہیر آفریدی کو روایتی اجرک اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا، اور ان کی خدمات پر فخر کا اظہار کیا۔






