سی پی ایل سی پی ایل سی نے مئی 2025 کے دوران شہر قائد میں ہونے والی جرائم کی وارداتوں کی تفصیلات جاری کر دی ہیں، جن کے مطابق شہریوں کو سنگین جرائم کا سامنا رہا۔ رپورٹ کے مطابق: شہر بھر سے 197 کاریں چوری یا چھینی گئیں۔ 3994 موٹر سائیکلیں جرائم پیشہ عناصر لے اُڑے۔ اس دوران 1489 شہری اپنے موبائل فونز سے محروم ہوئے۔ مئی کے مہینے میں 66 افراد کو قتل کر دیا گیا، جو کہ شہر میں امن و امان کی خراب صورتحال کو ظاہر کرتا ہے۔ سی پی ایل سی کے اعداد و شمار سے ایک بار پھر ظاہر ہوتا ہے کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم اور سنگین جرائم کی وارداتیں شہریوں کے لیے ایک مستقل خطرہ بنی ہوئی ہیں۔ شہریوں نے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ جرائم پر قابو پانے کے لیے ہنگامی اور مؤثر اقدامات کیے جائیں۔






