کراچی میں پولیس مقابلہ، ڈکیت گروہ کے 7 ملزمان گرفتار

ملیر سٹی پولیس اور ہاؤس رابری و کار لفٹنگ میں ملوث ڈکیت گروہ کے درمیان مبینہ پولیس مقابلہ ہوا۔ فائرنگ کے تبادلے میں 5 ملزمان زخمی جبکہ مجموعی طور پر 7 کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق دیگر ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ گرفتار گروہ شہر بھر میں گھروں میں ڈکیتی، گاڑی چوری اور اسٹریٹ کرائمز کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے بھاری اسلحہ، ایک کار، موٹرسائیکل، موبائل فونز اور نقدی برآمد کرلی گئی۔ پولیس نے مزید ساتھیوں کی تلاش اور گروہ کی سرگرمیوں کی تفتیش شروع کردی ہے۔