گارڈن ڈمپر حادثہ، عدالت نے ڈرائیور کو 30 لاکھ روپے کی ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا

کراچی کے علاقے گارڈن میں ڈمپر سے نوجوان کی ہلاکت کے کیس میں عدالت نے ڈمپر ڈرائیور کو 30 لاکھ روپے کی ضمانت پر رہا کرنے کا حکم جاری کردیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی جہاں ملزم ڈرائیور نیاز اللہ کی زر ضمانت جمع کرائی گئی، جس کے بعد عدالت نے ملزم کی رہائی کا حکم دے دیا۔واضح رہے کہ چند روز قبل ملزم نے گارڈن کے علاقے میں شاہ زیب نامی نوجوان کو ڈمپر کے نیچے آ کر کچل دیا تھا، واقعے کے بعد شہریوں نے ڈرائیور کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا تھا، جبکہ مشتعل ہجوم نے ڈرائیور پر تشدد بھی کیا تھا۔