شہرِ قائد میں پاکستان بازار پولیس نے اورنگی ٹاؤن کے علاقے گلشنِ بہار میں کارروائی کرتے ہوئے مبینہ پولیس مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جبکہ اس کا ایک ساتھی موقع سے فرار ہوگیا۔پولیس کے مطابق گرفتار زخمی ڈاکو کی شناخت اسد کے نام سے ہوئی ہے، جسے طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقابلے کے دوران ملزم کے قبضے سے اسلحہ، متعدد موبائل فونز اور نقد رقم بھی برآمد ہوئی ہے۔حکام کے مطابق فرار ہونے والے دوسرے ساتھی کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔






