کوئٹہ سے کراچی جانے والی بولان میل ٹرین کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔ریلوے حکام کے مطابق بولان میل کو 9 اکتوبر کو کراچی سے منسوخ کیا گیا تھا،اور کراچی سے ٹرین نہ آنے کے باعث کوئٹہ سے روانہ ہونے والی ٹرین بھی بند کر دی گئی۔ذرائع کے مطابق گزشتہ 20 روز سے بولان میل نہ کراچی پہنچی ہے اور نہ ہی کوئٹہ سے روانہ ہوئی ہے۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین کی منسوخی کی بنیادی وجہ مسافروں کی کمی ہے۔بولان میل کوئٹہ اور کراچی کے درمیان اہم سفری رابطہ سمجھی جاتی ہے، تاہم مسافروں کی تعداد میں مسلسل کمی کے باعث اس سروس کی بحالی تاحال ممکن نہیں ہو سکی۔






