سندھ حکومت نے صوبے بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع کر دی ہے۔محکمہ داخلہ سندھ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، صوبے بھر میں 12 دسمبر تک دفعہ 144 نافذ رہے گی۔ اس دوران پانچ سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی عائد ہوگی۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ دفعہ 144 کے دوران صوبے بھر میں احتجاج، دھرنوں اور ریلیوں کے انعقاد پر مکمل پابندی ہوگی۔محکمہ داخلہ کے مطابق یہ اقدام صوبے میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچاؤ کے لیے اٹھایا گیا ہے۔






