ڈسٹرکٹ ایسٹ تھانہ شاہراہِ فیصل کے علاقے مین شارع فیصل روڈ پر افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا۔ حادثہ کار نمبری BMS-747 کی جانب سے موٹرسائیکل سوار فیملی کو ٹکر مارنے کے نتیجے میں پیش آیا۔ حادثے میں موٹرسائیکل پر سوار ایک مرد اور ایک عورت موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ مقتولین کی شناخت ایاز ولد نامعلوم عمری 30 سالہ اور اقصیٰ زوجہ ایاز عمری 25 سالہ کے نام سے ہوئی جو کہ میاں بیوی بتائے جا رہے ہیں۔ ایس ایس پی ایسٹ نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی فوری پولیس کی ٹیم فوراً موقع پر پہنچی اور حادثے کے ذمہ دار کار سوار ڈرائیور عنیق ولد ایاز کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ کار کو بھی قبضہ پولیس میں لے لیا گیا۔ گرفتار کار ڈرائیور کے خلاف ضابطے کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔