کراچی کے علاقے شرافی گوٹھ کے قریب واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق 

 شرافی گوٹھ فیوچر موڑ کے قریب خونی واٹر ٹینکر نے ایک اور موٹر سائیکل سوار کی جان لے لی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے شرافی گوٹھ فیوچر موڑ کے قریب واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی شناخت ستائیس سال کے محمدفسیع عبدالباسط کے نام سے ہوئی تاہم لاش کو قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ حادثے کے بعد ٹینکر ڈرائیور کو گرفتارکرکے قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے، گرفتار ڈرائیور کا نام طاہر خان ہے۔