کراچی میں مائی کلاچی روڈ پر تیزرفتار گاڑی بے قابو ہوکر الٹ گئی جس کے نتیجے میں نوجوان جاں بحق اور2 خواتین زخمی ہوگئیں۔ شارع فیصل پر کارساز پر پی ایس او پیٹرول پمپ کے قریب تیزرفتار گاڑی بے قابو ہوکر فٹ پاتھ پر چڑھ گئی اور بجلی کے پول سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں کار سوار شخص جاں بحق اور 2 خواتین زخمی ہوگئیں۔ لاش اور زخمی خواتین کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے کی شناخت 25 سالہ صفان ولد صغیر کے نام سے ہوئی جبکہ زخمی خواتین کی شناخت 26 سالہ فضہۃ خان اور 16 سالہ کشمالہ معاذ کے نام سے ہوئی۔جاں بحق اور زخمیوں کے دوست شعیب نے پولیس کو بتایا کہ متوفی شاہ فیصل کالونی کا رہائشی تھا جبکہ زخمی خواتین کورنگی کی رہائشی ہیں۔ ورثا نے پولیس کارروائی سے انکار کردیا اورلاش کو لے گئے۔