کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سرکاری ملازم پر تشدد کے کیس میں وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کے بھائی اور چیئرمین چنیسر ٹاؤن فرحان غنی کے جسمانی ریمانڈ میں 3 روز کی توسیع کر دی۔فرحان غنی اور دیگر ملزمان کو 4 روزہ ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا۔ سماعت کے دوران پراسیکیوشن نے مزید دو روزہ ریمانڈ کی استدعا کی جبکہ عدالت نے تفتیشی افسر پر پیش رفت نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ ابھی تک کوئی کام نہیں ہوا، تفتیشی حکام صرف عام لوگوں کو تنگ کرنے میں مصروف رہتے ہیں۔ جج نے کہا کہ مدعی گواہ پیش نہیں کر رہا تو کیا آپ اس کے ملازم ہیں؟بعد ازاں عدالت نے فرحان غنی اور دیگر ملزمان کو 30 اگست تک پولیس کے حوالے کرتے ہوئے ہدایت دی کہ آئندہ سماعت پر ہر صورت پیش رفت رپورٹ پیش کی جائے۔






