واٹر پمپ کے قریب سیکیورٹی گارڈ سے گولی چلنے کے باعث ایک نوجوان زخمی

اناڑی سیکیورٹی گارڈ کے ہاتھوں شہری کے زخمی ہونے کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے، شہر قائد کے علاقے واٹر پمپ کے قریب ایک معمر گارڈ سے اچانک گولی چل گئی، جس سے نوجوان زخمی ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے واٹر پمپ کے قریب اناڑی سیکیورٹی گارڈ سے گولی چلنے کے باعث ایک نوجوان زخمی ہو گیا، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی ہے، نجی ریسٹورنٹ کے باہر ضعیف گارڈ کو اسلحے سمیت دیکھا جا سکتا ہے، گولی لگنے کے بعد مشتعل شہریوں نے سیکیورٹی گارڈ کو پکڑ لیا، تاہم وہ خود کو بچانے کے لیے نجی ریسٹورنٹ کے اندر بھاگا۔ یہ واقعہ 17 تاریخ کو جوہر آباد تھانے کی حدود میں پیش آیا، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی گارڈ کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔