کراچی کے علاقے قیوم آباد میں کمسن بچیوں سے مبینہ زیادتی میں ملوث ایک شخص کو شہریوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت شبیر احمد کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ وہ بچیوں کو شربت پلانے کے بہانے ورغلا کر اپنے ساتھ لے جاتا اور ان کی ویڈیوز بھی بناتا تھا۔ پولیس نے ملزم کے موبائل فون سے متعدد ویڈیوز برآمد کرلی ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف دو بہنوں سمیت چار بچیوں کے ساتھ مبینہ زیادتی کے تین مقدمات درج کر لیے گئے ہیں، جبکہ متاثرہ بچیوں کی نشاندہی بھی ہو چکی ہے۔ متاثرہ بچیوں کا طبی معائنہ جاری ہے۔پولیس کے مطابق ملزم نے اعتراف کیا ہے کہ وہ متاثرہ بچیوں کو متعدد بار اپنی ہوس کا نشانہ بنا چکا ہے۔ ملزم کے مزید جرائم اور شواہد کی چھان بین کے لیے تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا گیا ہے۔






