کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پولیو مہم کیلئے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسف کی جانب سے فراہم کردہ 20 ہزار سے زائد صابن پشاور کی سبزی منڈی میں فروخت کیلئے پیش کر دی گئی ہے اس سلسلے میں ایک کارروائی کے دوران یہ تمام سامان برآمد کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے ذرائع نے بتایا کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کی ٹیم نے بدھ کے روز پشاور کی سبزی منڈی میں کارروائی کے دوران پولیو کے خاتمے کی جاری مہم کیلئے یونیسف کی جانب سے فراہم کردہ صابن کی بڑی مقدار برآمد کر لی ہے اس میں 20 ہزار سے زائد صابن کی ٹکیاں شامل ہیں جن پر پولیومہم کیلئے مخصوص ہونے کا لیبل بھی موجود تھا ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ صابن غیر قانونی طور پر کھلی مارکیٹ میں فروخت کئے جارہے تھے جس سے انسانی بنیادوں پر امدادی اشیاء کی فراہمی میں سنگین بے ضابطگیوں ہوئی ہیں حکام کے مطابق اتنی بڑی تعداد میں سامان کی خورد برد محکمہ صحت اور یونیسف کے مقامی یا ملکی سطح کے اعلی اہلکاروں کی مبینہ ملی بھگت اور سنگین غفلت کے بغیر ممکن ہی نہیں ہیں اس لئے اس بات کا سراغ لگانے کے لئے تحقیقات کی جارہی ہیں کہ امدادی سامان کی اتنی بڑی مقدار سرکاری تقسیم کے نظام سے کیسے بازار میں فروخت کے لئے نکلا ہے






