کراچی میں ہواؤں کی سمت میں تبدیلی کے باعث فضائی آلودگی تشویشناک حد تک بڑھ گئی اور شہر دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں چوتھے نمبر پر آگیا۔ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی کی فضا میں آلودہ ذرات کی مقدار 210 پرٹیکولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے، جو انتہائی مضرِ صحت درجے میں شمار ہوتی ہے۔ شہر میں صبح کے اوقات دھند بھی چھائی رہی۔دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں نئی دہلی 529 پرٹیکولیٹ میٹرز کے ساتھ پہلے اور لاہور 281 پرٹیکولیٹ میٹرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ماہرین کے مطابق ایئر کوالٹی انڈیکس میں 201 سے 300 تک کی سطح انتہائی مضرِ صحت تصور کی جاتی ہے۔ ماحولیاتی ماہرین نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز، ماسک کے استعمال اور پانی زیادہ پینے کی ہدایت کی ہے۔






