کراچی میں ڈکیتی اور فائرنگ کے واقعات نہ تھم سکے۔ گلشن حدید کے علاقے میں گھر میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر گھر کے مالک راؤ جاوید مسلح ملزمان کے تشدد سے جاں بحق ہوگئے۔اہلِ خانہ کے مطابق ملزمان نے گھر میں گھس کر سب کو یرغمال بنایا اور موبائل فونز، زیورات اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔ مقتول کی لاش اسپتال منتقل کردی گئی ہے جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔دوسری جانب کراچی کے علاقے دھوراجی کے قریب پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے کپڑے کے ایک تاجر سے 3 کروڑ روپے بھتہ طلب کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔






