انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل نے ملتان سے تعلق رکھنے والے اشتہاری ملزم اعظم کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم عمرے کے بہانے سعودی عرب میں گداگری میں ملوث تھا اور اس کے خلاف 2024 میں مقدمہ درج ہوا تھا۔رواں سال اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی نے گداگری میں ملوث عناصر کے خلاف 144 مقدمات درج کیے اور 410 ملزمان گرفتار کیے جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ بیرون ملک گداگری میں ملوث نیٹ ورکس کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔






