جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نجی ایئرلائن کے طیارے کے نوزوہیل میں ٹیکسی کے دوران آگ لگ گئی

کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نجی ایئرلائن کے طیارے کے نوزوہیل میں آگ لگ گئی۔ طیارے کے نوزوہیل میں آگ ٹیکسی کے دوران لگی ہے، پائلٹ نے ٹیک آف روک دیا اور طیارے کو فوری طور پر واپس لایا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پرواز کو ملتوی کرکے طیارے کو گراؤنڈ کردیا گیا ہے۔ نجی ایئرلائن کی پرواز کراچی سے اسلام آباد جارہی تھی، طیارے میں ڈی جی پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی ایئروائس مارشل ذیشان سعید بھی سوار تھے۔