گارڈن میں زیر تعمیر عمارت پر فائرنگ، 2 مزدور زخمی

کراچی کے علاقے گارڈن میں شادی ہال کے قریب زیر تعمیر عمارت پر فائرنگ کے نتیجے میں دو مزدور زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے ٹانگ پر گولی مار کر مزدوروں کو نشانہ بنایا اور جاتے ہوئے ایک پرچی دے کر مخصوص نمبر پر فون کرنے کا کہا۔ زخمی مزدوروں نے بیان میں بتایا کہ ملزمان نے پہلے سپروائزر کو گولی ماری جو لگ کر دوسرے مزدور کو جا لگی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ عمارت کے مالک سے ایک سال قبل بھی بھتہ طلب کیا گیا تھا، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔