حمیرا اصغر کے لواحقین تجہیز وتکفین میں شرکت نہیں کرنا چاہتے تو میں تمام انتظامات اداکروں گا،گورنر سندھ

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اداکارہ حمیرا اصغر کی تدفین کے انتظامات کا اعلان کیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ میں حمیرا اصغر کا بھائی ہوں۔ پاکستانی اداکارہ حمیرا اصغر کی اندوہناک موت کے بعد گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ان کے تدفین کی ذمہ داری لینے کا اعلان کیا ہے، انھوں نے کہا کہ سندھ کے دیگر شہریوں کی طرح میں حمیرا اصغر کا بھی بھائی ہوں۔ سندھ کے گورنر کامران ٹیسوری نے کہا کہ اگر حمیرا علی اصغر کے لواحقین تجہیز وتکفین میں شرکت نہیں کرنا چاہتے تو میں حاضر ہوں۔ انھوں نے کہا کہ گورنر ہاؤس کراچی کے پیش امام سے کہا ہے حمیرا اصغر کی نماز جنازہ پڑھائیں، حمیرا کی تجہیز وتکفین کے تمام انتظامات میں اداکروں گا۔ کامران ٹیسوری نے کہا کہ ہم اپنی ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کی عزت وناموس کی قدر جانتے ہیں، ہمارے معاشرے کیلئے سوال ہے کہ جواں بیٹی کی لاش دفنانے والے نہیں۔