کورنگی میں گھریلو جھگڑا سے تنگآکر شوہر نے بیوی قتل کردیا

کراچی کے علاقے کورنگی زمان ٹاؤن نورانی بستی میں گھریلو جھگڑے کے دوران افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں شوہر نے چھریوں کے وار کرکے اپنی بیوی کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق ملزم اللہ دتہ کو جائے وقوعہ سے آلۂ قتل سمیت گرفتار کرلیا گیا۔ پڑوسیوں کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی تو ملزم وہیں موجود تھا۔حکام کا کہنا ہے کہ مقتولہ خاتون کی شناخت خورشیدہ بیگم کے نام سے ہوئی ہے، ان کی چار بیٹیاں ہیں جو سب شادی شدہ ہیں۔پولیس کے مطابق واقعہ گھریلو تنازع کے باعث پیش آیا، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔