کراچی کے 100 فیڈرز پر بجلی بحال نہ ہونے پرشہری شدید مشکلات کا شکار

کراچی کے مختلف علاقوں میں بدترین بجلی بحران برقرار ہے، کے الیکٹرک کے 100 فیڈرز پر بجلی تاحال بحال نہیں ہوسکی، جس کے باعث شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔صدر کے علاقے جوبلی مارکیٹ میں جمعرات کی رات 9 بجے سے بجلی معطل ہے جبکہ عزیز آباد بلاک 8 میں شام 7 بجے سے بجلی نہیں آئی۔ اسی طرح ماڈل کالونی، شیٹ ون اور مسلم ہاؤسنگ سوسائٹی اسکیم 38 کے رہائشی منگل کی شام 7 بجے سے بجلی کے منتظر ہیں۔گلستان جوہر بلاک 9 میں بجلی کی عدم فراہمی پر مکینوں نے کے الیکٹرک کے دفتر کے باہر احتجاج کیا۔ شہریوں نے ڈھول کی تھاپ پر مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ تین روز سے بجلی بند ہے، گھروں میں پانی تک نہیں۔ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ 2100 میں سے 2000 فیڈرز پر بجلی بحال کر دی گئی ہے جبکہ باقی 100 فیڈرز پر بحالی کا کام جاری ہے۔