جامعہ کراچی نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی قانون کی ڈگری منسوخ کرتے ہوئے ان پر تین سال کے لیے داخلے اور امتحانات پر پابندی عائد کردی ہے۔جامعہ کراچی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ان فیئر مینز کمیٹی نے تحقیقات کے بعد فیصلہ سنایا، جس کے مطابق جسٹس طارق محمود نے غیر منصفانہ ذرائع استعمال کیے۔ اسی بنیاد پر ان کی ڈگری منسوخ کر کے تین سال کی پابندی عائد کی گئی ہے۔اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ جسٹس طارق محمود جہانگیری کبھی بھی اسلامیہ لا کالج کراچی کے طالب علم نہیں تھے اور ان کا انرولمنٹ نمبر 7124/87 باضابطہ طور پر منسوخ کر دیا گیا ہے۔یہ فیصلہ جامعہ کراچی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے بعد فوری طور پر نافذالعمل ہو گیا ہے۔






