شہرِ قائد میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے

محکمہ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود اور موسم مرطوب رہے گا، جبکہ بعض علاقوں میں ہلکی بارش یا بوندا باندی کا امکان ہے۔ آج شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 26.9 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔ موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری اور ہوا میں نمی کا تناسب 81 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ جنوب مغربی سمت سے 15 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آئندہ چند روز بھی شہر میں مطلع ابر آلود رہنے اور ہلکی بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔